پاکستان نظریاتی پارٹی سیاسی پنڈال لیاقت باغ میں اتوار کوسجائےگی

 
پاکستان نظریاتی پارٹی اپنا سیاسی پنڈال 12 نومبر 2023 بروز اتوار شام 6 بجے لیاقت باغ راولپنڈی میں منعقد کرے گی۔

 پاکستان نظریاتی پارٹی کے چیئرمین شہیر حیدر سیالوی نے نجی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے اور پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نواز شریف کے جلسے سے بھی بڑا جلسہ کریں گے اور جلسے میں دگنی تعداد میں لوگ لائیں گے۔

 قائد طلبا سٹوڈنٹ لیڈر چوہدری الیاب دت مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل این ایس ایف نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ عوامی ریفرنڈم ہوگا۔ عوام ان چوروں اور لٹیروں کو واضح پیغام دے گی کہ اب عوام پرانے چہرے نہیں دیکھنا چاہتی۔ 

پاکستان نظریاتی پارٹی نوجوانوں کی واحد جماعت ہے ۔ پاکستانی نوجوان ہمارا ساتھ دیں تاکہ ہم قوم کو اس غلامی اور وقت کے فرعونوں سے نجات دلائیں۔پاکستان کے مسائل کا حل لے کر پہنچے گے اور شہیر سیالوی قوم سے تاریخی خطاب کریں گے ۔ اب آپشن صرف ایک شہیر سیالوی ۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم