را ہوالی ؛ منڈیالہ وڑائچ چرچ پر حملے کے خلاف مسیحیوں کا احتجاج رنگ لے آیا، ایس پی پولیس اسٹیشن کینٹ نے کارروائی کا وعدہ کردیا۔
ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی مذہبی
عبادت گاہ کا تقدس پامال کرنے کا حق کسی انسان کو مذہب یا فرقے کی بنیاد پر حاصل
نہیں ہے۔
انہوں نے مقامی مسیحیوں کا موقف سنا
اور انہیں ایف آئی آر کے اندراج کے لیے درخواست دینے کا کہا تاکہ معاملہ کی ایف
آئی آر درج کی جاسکے۔
یاد رہے کہ ملزموں کی عدم گرفتاری پر منڈیالہ وڑائچ کی مسیحی برادری
نے احتجاج کیا تھا جس میں مردو خواتین بچے بوڑھے شریک تھے۔
احتجاج کے دوران آدھا
گھنٹہ تک روڈ کو بلاک کیے رکھا جس سے ٹریفک کا نظام بری طرح معطل رہا تین روز قبل
منڈ یالہ وڑائچ میں ہارون مسیح کی ہمشیرہ کی شادی عوا می چرچ میں ہو رہی تھی ملزمان ہمراہ تین نامعلوم نے فائرنگ کر کے خوف وہراس پھیلایا ۔
إرسال تعليق
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation