یوتھ ویلفئیر اینڈ ڈویلپمنٹ گروپ نے بوٹا امتیاز کو سماجی خدمات پر تعریفی سند ملنے پر مباکباد دی

حیدرآباد سندھ مؤرخہ 20 مئی 2023ء  پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق کے میمبر و امپلیمینٹیشن مینارٹی رائیٹس فورم پاکستان کے چیف کوآرڈینیٹر بوٹا امتیاز نے یوتھ ویلفئیر اینڈ ڈویلپمنٹ گروپ سٹی حیدرآباد کی دعوت پر ان کے آفس واقع کرسچن کالونی حرکیمپ سٹی حیدرآباد کا فوری کیا۔ اس موقع پر تمام عہدیداران نے بوٹا امتیاز کو سماجی خدمات بالخصوص سینیٹری ورکرز کے حقوق کے لیے عملی جدوجہد کرنے کے اعتراف میں لاہور فلیٹیز ہوٹل میں منعقدہ سابق مسیحی چ

 حیدرآباد سندھ

مؤرخہ 20 مئی 2023ء

پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق کے میمبر و امپلیمینٹیشن مینارٹی رائیٹس فورم پاکستان کے چیف کوآرڈینیٹر بوٹا امتیاز نے یوتھ ویلفئیر اینڈ ڈویلپمنٹ گروپ سٹی حیدرآباد کی دعوت پر ان کے آفس واقع کرسچن کالونی حرکیمپ سٹی حیدرآباد کا فوری کیا۔ اس موقع پر تمام عہدیداران نے بوٹا امتیاز کو سماجی خدمات بالخصوص سینیٹری ورکرز کے حقوق کے لیے عملی جدوجہد کرنے کے اعتراف میں لاہور فلیٹیز ہوٹل میں منعقدہ سابق مسیحی چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس اے آر کرنیلئس کانفرنس 2023ء کے موقع پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال صاحب کے دست مبارک سے خصوصی تعریفی سند ملنے پر دلی مبارک باد پیش کی اس موقع پر سینئر ایڈوائزر بوٹا چراغ مسیح نے انہیں  سندھ کا روائتی تحفہ اجرک جبکہ چیئرمین سلیم ظہور، صدر وسیم بھٹی، جنرل سیکریٹری آصف ساحل، فنانس سیکریٹری شمعون عنایت مسیح، مینجمنٹ سیکریٹری عرفان انور، سینئر ایڈوائزر یعقوب مسیح، میمبرز جارج مسیح بھٹی و مائیکل مسیح نے پھولوں کے ہار پہنائے۔ بوٹا امتیاز نے تمام عہدیداران کے خلوص، پیار و محبت و حوصلہ افزائی پر انکا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر پاسٹر اکرم علیم، پاسٹر گلزار مسیح و شہزاد عباس ملک بھی موجود تھے۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم