گھریلو ملازمہ مریم کو بازیاب کروا لیا گیا

لاہور; گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے لڑکی کو بازیاب کروا لیا۔حکام کے مطابق ایمرجنسی ون فائیو (15) پر ای ایم ای سوسائٹی سے گھریلو ملازمہ مریم پر تشدد کی کال موصول ہوئی۔کال کرنے والے نے بتایا کہ کچھ افراد گھریلو ملازمہ پر تشدد کر رہے ہیں۔

میڈیا کے مطابق اطلاع ملنے کے بعد سیف سٹیز اتھارٹی سے پولیس رسپانس یونٹ کو فوراً موقع پر پہنچنے کی ہدایت ملی تو پولیس ریسپانس یونٹ  نے موقع پر پہنچ کر گھریلو ملازمہ مریم کو بازیاب کروالیا ہے۔ 

جائے واردات کے گھر کے سکیورٹی گارڈ شہباز نے ریسکیو آپریشن کے دوران مزاحمت کی۔پولیس نے گھریلو ملازمہ مریم کو بازیاب کروایا اور مشتعل سکیورٹی گارڈ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ٹیم نے مریم کو بحفاظت تحویل میں لے کر اس کے اہل خانہ سے رابطہ کیا اورٹوبہ ٹیک سنگھ سے لڑکی کے والد کو بلوا کر اسےوالد کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ 

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم