The curriculum of Christian education should be started in the provinces as well; Rohail Zafar Shahi

مسیحی تعلیمات کا نصاب وفاق کی طرح صوبوں میں بھی شروع کیا جائے؛ روحیل ظفر شاہی

مسیحی تعلیمات کا نصاب وفاق کی طرح صوبوں میں بھی شروع کیا جائے؛ روحیل ظفر شاہی


 وفاقی حکومت کے ماتحت سکولوں میں مسیحی تعلیمات پر مشتمل نصاب پڑھایا جائیگا، لیکن صوبے اس نصاب سے کیوں محروم رہینگے؟ اپنے ایک بیان میں روحیل ظفر شاہی سیکرٹری جنرل پی ایم آر سی نے مطالبہ کیا ہے کہ صوبوں میں بھی یہ نصاب رائج کیا جائے۔

ان کا کہنا ہے کہ گریڈ 4-1 کے مسیحی طلبا و طالبات جبکہ گریڈ 3-1 کے ہندو، سکھ، بہائی، کیلاش، بدھسٹ اور زرتشت مذہب سے تعلق رکھنے والے طلبا و طالبات کیلئے اپنی مذہبی معلومات پر مشتمل درسی نصاب پڑھ سکیں گے جس کے لیے وفاقی نیشنل کریکولم کونسل نے باقاعدہ 03 مارچ 2023 کو نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اس نوٹیفکیشن میں صرف وفاق کے ماتحت سکولوں میں یہ نصاب پڑھایا جائیگا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہم مسیحی اپنے صوبائی اقلیتی ایم پی ایز سے بھرپور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس نصاب کو فی الفور ہر صوبے میں شروع کروایا جائے۔



Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم