![]() |
Christians upset by sewage water on the streets to protest |
چرچ کے سامنے سیورج کےپانی سے پریشان مسیحی احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہماری (سیکرٹری پنجاب میونسپل کارپوریشن کمیٹی اور ڈی- سی اور اے- سی اور سی- او میونسپل کارپوریشن کمیٹی حافظ آباد) سے گزارش ہے کہ ہم کرسچن بھائیوں کا احتجاج ہے کے تقریباً ڈیڑھ سال سے کتھولک چرچ کے آگے پوری گلی میں گھٹر اور سیوریج کا پانی بہت زیادہ ہے جس سے حافظ آباد کرسچن برادری کو چرچ آنے جانے میں بہت زیادہ مسئلہ پیش آ رہا ہے ۔
کرسچن کمیونٹی کے پاؤں اور نیچے پاؤں سے کپڑے بھی گیلے ہو جاتے ہیں جس سے ہمیں نماز ادا کرنے اور کوئی جنازہ ادا کرنے کے لئے اس گلی سے گزرنا پڑتا ہےاور مین بات یہ کے ہمارے روزے چل رہے ہیں اور روزوں کے ایام میں ہمیں نماز ادا کرنے میں بہت زیادہ مشکل پیش آ رہی ہے اور 9 اپریل کو ہمارا مسیحی تہوار ایسٹر ہے لہذا ہماری احتجاج کی آواز کو سنا جائے اور ہمارے چرچ کا مسئلہ حل کیا جائے ہماری تمام مسیحی کمیونٹی سے گزارش ہے کے اس احتجاج میں ہمارا ساتھ دیں
إرسال تعليق
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation