ضلع ملیر یوسی کیٹل کالونی کرسچن محلہ روڈ نمبر 08 کا رہائشی نوش ولد سرفراز میسح کو گزشتہ روز 18 فروری 2023 کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والا نوش ولد سرفراز مسیح ایک غریب گھرانے سے ہے اور یہ بچہ اپنےخاندان کی کفالت کے لیے صفائی کا کام کرتا تھا تشدد کا یہ واقع ظفر ٹاون میں اس وقت پیش آیا جب نوش حسب معمول صفائی کا کام سرانجام دے رہا تھا اسی دوران چند شرپسند عناصر نےنوش پر موبائل چوری کاجھوٹا الزام لگا کر تشدد کا نشانہ بنایا۔
بار بار پوچھنے پر بھی بچہ بتاتا رہا کہ اس نے موبائل چوری نہیں کیا۔ جب ان شرپسندوں کا دل نہ بھرا تو وہ نوش کو کسی گھر میں لے جا کر اور باندھ کر ساری رات تشدد کرتے رہے۔
تحقیق کرنے سے ثابت ہوا کہ بچہ چور نہیں ہےاور اگلے روز اتوار کو بچے کو گلی کے باہر چھوڑ کر چلے گئے۔
لہذا SSP ملیر اور متعلقہ تھانے اور تمام اعلئ حکام سے اپیل ہے کہ خدارا ایسے واقعات کیلئے کوئی قانون بنایا جائے تاکہ اقلیتوں کے بچے جن پر کسی نہ کسی وجہ سے بے بنیاد الزام لگا کر اپنی درندگی دکھانے والوں کو سزا اور مظلوموں کو انصاف مل سکے۔
ظلم کرنے اور مارنے والوں کے ساتھ ویسا ہی کیا جائے جو انہوں نے ان بچوں کے ساتھ کیا۔ تمام خرچ میں دینے کو تیار ہوُں۔
ردحذفإرسال تعليق
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation