لاہور؛ پولیس آفس حملے میں جان دینے والے اجمل مسیح کو نہیں بھولنا چاہیئے تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں کراچی پولیس آفس حملے میں جان دینے والے اجمل مسیح کو نہیں بھولنا چاہیئے۔
ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ہم دہشت گردی سے متاثرہ افراد کو بھول جاتے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں سابق وزیر اعظم و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ ہمیں اجمل مسیح کو نہیں بھولنا چاہیئے جس کی جان کراچی پولیس آفس (کے پی او) حملے میں چلی گئی تھی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو اجمل مسیح کے خاندان کی کفالت کرنی چاہیئے۔بدقسمتی سے ہم دہشت گردی سے متاثرہ افراد کو بھول جاتے ہیں، یہ لوگ اپنے خاندان کے واحد کفیل ہوتے ہیں، ان متاثرین کے پیچھے ایسے بھی ہوتے ہیں جن کا انحصار ان پر ہوتا تھا۔
إرسال تعليق
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation