![]() |
قومی مسیحی اتحاد کے لیے کامران مائیکل کی آرچ بشپ جوزف ارشد سے اہم ملاقات |
متفقہ طور پر اس بات پر زور دیا گیا کہ تقسیم یا بداتفاقی پر قابو پانے اور اپنے مسائل کو جامع اور منطقی طور پر حل کرنے کے لیے ہمیں 'اتحاد' کی کلید کی ضرورت ہے۔
بلاشبہ باہمی اتحاد سےہم اپنے لوگوں کی پائیدار ترقی کے لیے بہت کچھ کر سکتے ہیں۔
مسیحی کمیونٹی کو موجودہ حالات میں پسماندگی سے نکلنے کے لیے جس اتحاد کی ضرورت ہے کامران مائیکل آج کل اسی اتحاد کو فروغ دینے کی تگ و دو کر رہے ہیں۔
اس سلسلے میں گزشتہ دنوں ان کی مسیحی صحافیوں سے بھی ملاقات ہوئی جس میں مسیحی اتحاد کے حوالے سے صحافیوں کے کردار پر کامران مائیکل نے زور دیا۔
یاد رہے اس سے قبل پاکستانی مسیحیوں میں باہمی ہم آہنگی کو فروغ دینے میں سابق شہید وفاقی وزیر برائے اقلیتی امور شہباز بھٹی نے کامیاب جدوجہد کی تھی۔
شہباز بھٹی نے اقلیتوں کے لیے جو آئینی حقوق حاصل کئے اس میں مسیحی قوم کا باہمی اتحاد کلیدی عنصر تھا۔ انہوں نے آل پاکستان مینارٹیز الائنس کے نام سے پاکستان بھر کی اقلیتوں کے ایک جھنڈے تلے جمع کیا تھا۔
إرسال تعليق
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation