![]() |
"پسوڑی "گانے سے شہرت پانے والی پاکستانی مسیحی گلوکارہ شے گِل |
کیا آپ جانتے ہیں جس لڑکی نے یہ گیت گایا ہے وہ کرسچن فیملی سے تعلق رکھتی ہے۔ اور اس کا نام شےگِل ہے۔
شے گل پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں22 جنوری 1999 میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے فائن آرٹ میں تعلیم حاصل کی۔ وہ ہر وقت گنگناتی رہتی تھیں۔ ان میں گانے کا ٹیلنٹ بھی موجود تھا۔
ان کی ایک دوست نے مشورہ دیا کہ آپ اچھا گاتی ہو۔ اپنے گانے کی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا کرو۔ انہوں نے اپنی دوست کا مشورہ مانا اور انسٹآ گرام پر اپنی ویڈیوز بنا کر اپ لوڈ کرنا شروع کردیں۔
ایک دن ان کی گانے کی ویڈیو کوک سٹوڈیو کے ڈائریکٹر زلفی صاحب نے دیکھ لی۔ انہوں نے شے گل سے رابطہ کیا اور انہیں کوک سٹوڈیو کے سیزن 14 میں پسوڑی گانا گانے کا موقع دیا۔
پسوڑی گانے کی تیاری میں سات سے آٹھ مہینے کا وقت لگ گیا۔ اس گانے کے تیار ہونے کے بعد کوک سٹوڈیو میں علی سیٹھی اور شے گل نے یہ گانا گایا۔
اس گانے کو سات فروری 2022 کو اپ لوڈ کیا گیا۔ چند دنوں میں پسوڑی سونگ بہت مشہور ہوگیا۔ شے گل کی آواز کا جادو ناصرف پاکستان بلکہ سرحد پار بھی چلنے لگا۔
پسوڑی گانے نے شے گل کو راتوں رات ایک مشہور سنگر بنادیا اب ان کے گانے سننے والوں اور فینز کی تعداد لاکھوں میں ہے۔
شے گل کے مذہب کے متعلق لوگوں کو اس وقت پتہ چلا جب انہوں نے انڈیا کے مشہور گلوکار سدھو موسے والا کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا اور سدھو کی روح کے آرام کے لیے دعا کی جس پر مسلم مداحوں نے پر تنقید شروع کردی کے غیر مسلم افراد کے لیے دعا نہیں کی جاسکتی۔
شے گل نے لوگوں کو بتایا کہ وہ مسیحی مذہب سے تعلق رکھتی ہیں اور مسیحی مذہب تعصب و تنگ نظری کی بجائے تمام بنی نوع انسان کے لیے دعا کی اجازت دیتا ہے۔
إرسال تعليق
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation