سابقہ ممبر پنجاب اسمبلی ہارون گل جو کہ پچھلی حکومت میں پاکستان تحریک انصاف کے اقلیتوں کے کوٹے پر چنے گئے تھے آج کل لاہور میں مسلم لیگ ن کے لیے کیمپین کررہے ہیں۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر ان کی تصاویر سامنے آئی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ مسلم لیگ ن کے لیے الیکشن کمپین کے سلسلہ میں منتعقدہ کارنر میٹنگز میں خطاب کر رہے ہیں۔
ان تصاویر میں عقب میں مسلم لیگ ن کے بینر اور فلیکس اس بات کا ثبوت دے رہیں ہیں کہ یہ مسلم لیگ ن ہی کی الیکشن مہم ہے البتہ تصاویر کے نئے یا پرانے ہونے کہ متعلق ختمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔
یاد رہے ہارون عمران گل ایک پاکستانی مسیحی سیاست دان ہیں جو 2018 میں پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔
سیاسی کیریئر
وہ پاکستان تحریک انصاف کی نمائندگی کرتے ہوئے 2018 کے پاکستانی عام انتخابات میں اقلیتوں کے لیے مخصوص نشست پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے تھے۔
وہ 16 اپریل 2022 کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دینے کی وجہ سے ڈی سیٹ ہوئے۔
إرسال تعليق
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation