لاہور نیشنل کونسل آف چرچز میں بانی و چیئرمین نعمان امجد اٹھوال وٹیم کرسچن سٹوڈنٹس موومنٹ (CSM) کے زیر انتظام تعارفی تقریب کا انعقاد کیا گیا جسکو پاکستانی نژاد دلبر دلشاد آف لندن ڈائریکٹر (Learn For Future) کاخصوصی تعاون حاصل تھا ۔
مہمانان گرامی میں حبقوق گل ایم پی اے۔سیمسن سلامت چیئرمین رواداری تحریک۔طارق جاوید ایگزیکٹو ڈائریکٹر انٹرنیشنل کمیونٹی کیئر فاونڈیشن USA۔پاسٹر عمانوئیل طاہر بانی کنگ جیزز چرچ منسٹریز پاکستان اور پنجاب کے(9)مختلف اضلاع سے قابل اور ذہین نوجوانوں۔ثناور بالم،اصغر رحمت۔شاہد اے مغل۔وسیم سہوترا، البرٹ مسیح وکٹر، سلطان پرویز، راشد کمال، جانباز انیس، عدیل مسیح کھوکھر، دانیال دانش، عامر شہزاد، سارش ریاض،و دیگر نے بھرپور شرکت اور اظہار خیال کیا۔
وسیم خان نے نظامت کے فرائض سرانجام دیئے۔
بانی و چیئرمین نعمان امجد اٹھوال(CSM) تحریک کے منشور پر روشنی ڈالتے ھوۓ بڑی خوبصورتی سے بتایا کہ پاکستانی مسیحی نوجوان جو ہمارا اثاثہ ہیں اور وہ اپنی صلاحیتوں میں کسی سے کم نہیں ہیں لیکن بدقسمتی سے وہ لاعلمی کی وجہ سے تعلیمی شعبہ جات اور مستقبل کے میدانوں میں مختلف مشکلات اور رکاوٹوں کا سامنا کر رہے ہیں اس لئے CSM نے آج (9) اضلاع سے منتحب کور کمیٹی پنجاب کے ساتھ مل کر باقاعدہ آغاز کردیا ھے تاکہ ھم مسیحی طلباء وطالبات کے حقوق، پالیسی۔اصلاحات اور قانون سازی کے لیے آواز اٹھا سکیں۔
جس پر تمام شرکاء نے CSM کی تمام کاوشوں کو خوب سہرایا آخر میں چیئرمین CSM نے آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا
إرسال تعليق
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation