KFCمیں کام کرکے اپنی فیس ادا کرنے والی میرب کی سوشل میڈیا پر پذیرائی، جانئے ان کے بارے

KFCمیں کام کرکے اپنی فیس ادا کرنے والی میرب کی سوشل میڈیا پر پذیرائی، جانئے ان کے بارے
 KFCمیں کام کرکے اپنی فیس ادا کرنے والی میرب کی سوشل میڈیا پر پذیرائی، جانئے ان کے بارے



سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ بہت وائرل ہوئی ہے جس میں ایک مسیحی لڑکی جو کہ کے ایف سی میں کام کرتی ہے اور جاب کرکے اپنی فیشن ڈیزائننگ کی ڈگری کے لیے فیس ادا کرتی ہے۔ اسے نوائے مسیحی فیس بک پیج پر ایڈمن نے مسیحی سیاسی و سماجی شخصیت میری جیمس گل کی فیس بک وال سے کاپی کر کے لگایا تھا۔


دیکھتے ہی دیکھتے اسے مسیحی کمیونٹی میں دھڑا دھڑ کاپی اور ری پوسٹ کیا جانے لگا۔ میرب کی حوصلہ افزائی کے لیے کمنٹس کی بھرمار ہوگئی ہے۔


میرب کا تعلق یوحنا آباد سے ہے۔ ان کے متعلق میری جیمس گل صاحبہ کی فیس بک پروفائل پر جو پوسٹ موجود تھی اس کا ترجمہ ذیل میں ہے۔


"آج میں نے لاہور میں KFC کا آرڈر دیا اور ایک خاتون کی کال موصول ہوئی جس میں کہا گیا تھا کہ "ہیلو، میں آپ کی رائڈر بول رہی ہوں"۔


میں اس قدر پرجوش ہو گئی کہ میں اس کے استقبال کے لیے گیٹ کے باہر کھڑی ہوگئی۔


میرب کے پہنچنے کے بعد ہم نے ان کے جنون اور موٹر سائیکل چلانے کی مہارت سمیت بہت سی چیزوں کے بارے میں اچھی 10 منٹ تک بات کی۔


یوحنا آباد، لاہور سے میرب سے ملیں۔ وہ فیشن ڈیزائننگ میں انڈرگریجویٹ ڈگری حاصل کر رہی ہے اور اپنی فیس پوری کرنے کے لیے KFC رائیڈر کے طور پر اپنی رات کی ڈیوٹی کرتی ہے۔ وہ مزید 3 سال تک نوکری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جب تک کہ وہ پوسٹ گریجویٹ نہیں کر لیتی تاکہ فیس ادا کرسکے۔جب وہ اپنی ڈگری مکمل کرلیں گی تو وہ اپنا فیشن برانڈ لانچ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے!


آئیں میرب کی حوصلہ افزائی کریں تاکہ معاشرے میں ایسی مثبت مثالیں منظر عام پر آئیں اور مزید لڑکیوں کو اپنے حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی پاو¿ں پر کھڑا ہونے کا حوصلہ ملے۔"

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم