آزاد کشمیر کی تاریخ میں پہلی بار ایک مسیحی بلدیاتی انتخابات میں بطور اُمیدوار

آزاد کشمیر کی تاریخ میں پہلی بار ایک مسیحی  بلدیاتی انتخابات میں بطور اُمیدوار
 آزاد کشمیر کی تاریخ میں پہلی بار ایک مسیحی  بلدیاتی انتخابات میں بطور اُمیدوار 



آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والا یہ مسیحی نوجوان کون ہے اور انتخابات میں جنرل سیٹ پر امیدوار کے طور پر مقامی مسیحیوں کی طرف سے نامزدہونے پر اسے میڈیا پر اتنی پزیرائی کیوں مل رہی ہے؟ آئیے جانتے ہیں


 اس نوجوان کا نام شکیل انجم ہے اپنی شاعری میں وہ اپنا تخلص "ساون" کے نام سے استعمال کرتے ہیں اس لیے انہیں "شکیل انجم ساون "کے نام سے پہچانا جاتا ہے۔وہ کشمیری مسیحی ہیں، جن کا خاندان کشمیر کے ضلع جموں کے گاؤں" سچیت گڑھ" سے ہجرت کر کے آزاد کشمیر آیا تھا۔


 شکیل انجم ساون نےسیاس، سماجی، فلاحی اور صحافتی سطح پر آزاد کشمیر کےمسیحیوں کے لیے کام کیا اور مختلف اقلیتی اور قومی سیاسی جماعتوں میں قسمت آزمائی کی مگر خاطر خواہ کامیابی نہ ملی۔

 سماجی خدمت کے لیے انہوں نے" کمیونٹی ویلفیئر سنٹر "نامی ادارہ بنایا جو تعلیمی ،ٹیکنیکل کورسز اور دیگر پہلوؤں پر کمیونٹی بہتری کے لیے کام کررہا ہے۔



 وہ رومن کیتھولک مسیحی ہیں اور ضلع بھمبر آزاد کشمیر میں رومن کیتھولک چرچ کے لیے بطور مقامی بابو پوری تندہی سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں جسے کیتھولک چرچ کی اعلیٰ مذہبی قیادت کی طرف سے خوب سراہا گیا۔


 صحافتی سطح پر ان کا ڈیجیٹل میڈیا چینل" نوائے مسیحی نیوز "کے نام سے کام کر رہا ہے جسے روزانہ دنیا بھر میں لاکھوں محیخ اور غیر مسیحی لوگ فالو کرتے ہیں۔

آزاد کشمیر بلدیاتی الیکشن کی تاریخ میں پہلے مسیحی اُمیوار شکیل انجم ساون


 انہوں نے مختلف تنظیموں کی طرف سے لیڈرشپ اور سماجی خدمت کے لئے تربیت حاصل کر رکھی ہے اور مختلف فلاحی اوراقلیتی تنظیموں میں مختلف عہدوں پر فائز ہیں ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں مختلف اعزازات سے بھی نوازا گیا۔



آزاد کشمیر کے بلدیاتی انتخابات میں ان کی کمیونٹی نے انہیں بطور امیدوار نامزد کیا ہے اور ان کی کامیابی کے لیے آزاد کشمیر بھر کی مسیحی کمیونٹی متحرک ہے۔انہیں اپنی وارڈمیں تگڑےاُمیدواروں کا سامنا ہوگا۔


 دیکھنا یہ ہے کہ وہ میڈیا میں آزاد کشمیر کے بلدیاتی انتخابات میں بطور کامیاب مسیحی امیدوار بریکنگ نیوز کا حصہ بنتے ہیں یا نہیں۔ نتائج کچھ بھی ہوں شکیل انجم ساون کی بطور امیدوار سامنے آنے کی خبروں نے آزاد کشمیر کے مسیحیوں کو نئی شناخت دی ہے۔


#ShakeelAnjumSawan #NawaiMasihi #azadkashmirpakistan

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم