پنجاب اسمبلی میں اقلیتی نشستوں کے لیے حبقوق رفیق اور سیموئیل یعقوب نے حلف اٹھالیا


پنجاب اسمبلی میں اقلیتی نشستوں کے لیے حبقوق رفیق اور سیموئیل یعقوب نے حلف اٹھالیا
پنجاب اسمبلی میں اقلیتی نشستوں کے لیے حبقوق رفیق اور سیموئیل یعقوب نے حلف اٹھالیا

 پی ٹی آئی کے پانچ نومنتخب اراکین پنجاب اسمبلی نے حلف اٹھا لیا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے ارکان سے حلف لیا۔



پنجاب اسمبلی کا آج کا اجلاس سپیکر چوہدری پرویز الٰہی کی زیر صدارت ہوا جس میں حکومتی اور اتحادی ارکان نے شرکت نہیں کی۔


یہ بھی پڑھیں؛ڈی سیٹ ہونے والے اعجاز آگسٹین اور ہارون گل کی جگہ سموئیل یعقوب اور حبقوق گل رکن پنجاب اسمبلی ہوں گے


پنجاب اسمبلی میں خواتین کی نشستوں پر بتول زین، سائرہ رضا اور فوزیہ عباس جبکہ اقلیتی نشستوں کے لیے حبقوق رفیق اور سیموئیل یعقوب نے حلف اٹھایا۔



الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کی 5 مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی ارکان کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جو منحرف ارکان کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھیں۔


یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی قیادت میں الیکشن کے اعلان تک ہماری جدوجہد جاری رہیگی ؛ صدر پی ٹی آئی منارٹی ونگ



یاد رہے ڈی سیٹ ہونے والے اعجاز آگسٹین اور ہارون گل کی جگہ سموئیل یعقوب اور حبقوق گل رکن پنجاب اسمبلی بنے ہیں۔ 


حبقوق گل کا تعلق فیصل آباد جبکہ سموئیل یعقوب کا تعلق راولپنڈی اسلام آباد سے ہے۔ 






Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم