![]() |
اعجاز عالم آگسٹین "جناح ایوارڈ" کے لیے نامزد، کہیں مبارکبادیں کہیں نتقید |
سوشل میڈیا کے مطابق اعجاز عالم آگسیٹن صاحب کو بطورِ صوبائی وزیر و انسانی حقوق شاندار کارکردگی پر برطانوی گورنمنٹ کی طرف سے "جناح ایوارڈ" کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔
مختلف مسیحی سوشل میڈیا صارفین اور پیجز کے طرف سے انہیں مبارکباد پیش کی جارہی ہے۔ جبکہ کچھ حلقوں کی طرف سے انہیں پی ٹی آئی سے منخرف ہونے کے باعث اس اعزاز کے پانے کے باوجود تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛اعجاز عالم آگسٹین پی ٹی آئی سے کیوں منحرف ہوئے،انہوں نے حقائق سے پردہ اُٹھا دیا
یاد رہے اعجاز عالم آگسٹین پی ٹی آئی کے دور حکومت میں بطور صوبائی وزیر برائے انسانی حقوق و اقلیتی امورپنجاب میں فرائض سرانجام دیتے رہے ہیں۔ شروع میں ان کی کم گوئی اور کام کی بے جا تشہیر نہ کرنے کے باعث مسیحی کمیونٹی کی طرف سے تنقید کا سامنا رہا مگر ان کی کارکردگی کے ثمرات آنےکے بعد ان کی خدمات کو سراہا جانے لگا۔
پی ٹی آئی سے وابستہ اقلیتی افراد ان کے کام کی پرموشن اوران کی ذات کے قصیدے گاتے نظر آتے تھے۔ مگر وفاقی و صوبائی حکومتوں کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے دوران اعجاز عالم بھی منخرف اراکین میں شامل ہوگئے جس کے بعد مسیحی کمیونٹی کی طرف سے بالعموم اور پی ٹی آئی کے مسیحی کارکنان کی طرف سے بالخصوص انہیں بھرپور تنقید اور نفرت انگیز مہمات کا سامنا رہا۔
گزشتہ ماہ انہوں نے پی ٹی آئی سے منخرف ہونے کے وجوہات سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ سے اختلافات کو قرار دیا جن سے ان کے نصابی کتب میں اقلیتوں کے حوالے سے نصاب پر اختلافات پیدا ہوئے تھے۔ تاہم پی ٹی آئی کے اقلیتی سیاسی کارکنان و قیادت نے ان وجوہات کو رد کردیا۔ اس طرح وہ دوبارہ مسیحی سوشل میڈیا کے لیے اہم موضوع بنے رہے ۔
اب بعقول کچھ سوشل میڈیا صارفین اعجاز عالم صاحب کو "جناح ایوارڈ" کے لیے نامزد کیا گیا ہے ۔ جس تنظیم کی طرف سے یہ اعلان کیا گیا ہے اس کے متعلق لوگوں کی مختلف آراء ہیں۔ کچھ کے نزدیک یہ برطانوں سرکاری تنظیم ہے جبکہ کچھ سوشل میڈیا صارفین نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ پاکستانی تنظیم ہے جو برطانیہ میں کام کرتی ہے۔
إرسال تعليق
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation