مسیحی گروپوں کی سکول کی ملکیت کے لیے کشیدگی کا یہی انجام ہونا ہی تھا!

مسیحی گروپوں کی سکول کی ملکیت کے لیے کشیدگی کا یہی انجام ہونا ہی تھا!

روحیل ظفر شاہی سے؛ 

 دارلحکمت سکول لاہور پر دو مسیحی گروپ اپنا حق جتا رہے ہیں اور اسے اپنی اجارہ داری سمجھ رہیں ہیں کہ ادارہ کے روحِ رواں وہ ہیں۔

ایک ایسا ادارہ جو کئی غریب مسیحی بچوں کیلئے تعلیم کا زریعہ تھا وہ بھی چند لالچی و نااہل ٹولے کیوجہ سے بربادی کے دہانے پر ہے۔


یہ بھی پڑھیں؛مدھیہ پردیش میں ہندو انتہا پسندوں کا مسیحی سکول پر حملہ


جب میری نوریز دل آویز صاحب سے بات ہوئی تو انکے مطابق بریگیڈئر نیر فردوس صاحب اور دیگر ادارے پر قبضہ کر کے اسکو تباہ کیا لیکن جب میں بریگیڈیئر نیر فردوس صاحب سے بات کی تو انکے مطابق نوریز دل آویز صاحب ادارے پر زبردستی قابض ہو کر اپنی اجارہداری چلا رہا ہے۔ 


دونوں پارٹیاں ایکدوسرے کو ادارے کا دشمن قرار دیتی ہیں۔ جبکہ دونوں کی آپسی رنجش کے سبب یہ مسیحی ادارہ بھی خسارے اور زبوحالی کا شکار ہو چکا ہے۔

دونوں گروپس کی آپسی لڑائی کیوجہ سے ادارہ تباہ ہو کر رہ گیا اور ادارے کی کڑوروں روپے مالیت کی اراضی بیچنے کے بھی انکشافات ہو رہے ہیں۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی