سینیٹر کامران مائیکل کی مختلف طبقہ زندگی سے تعلق رکھنے والے مسیحیوں سے ملاقات


 کراچی ( نوائے مسیحی نیوز) 
سینیٹر کامران مائیکل کی مختلف طبقہ زندگی سے تعلق رکھنے والے مسیحیوں سے ملاقات ہوئی۔ 


جس میں کرسچن کمیونٹی کے مسائل اور خدشات پر اہم گفتگو ہوئی۔ اپنے سوشل میڈیا پر اس ملاقات اور باہمی گفتگو کی تصاویر اپ لوڈ کرتے ہوئے کامران مائیکل نے بائبل کی آیت بھی لکھی ۔”دیکھو، بھائیوں کا اتحاد میں رہنا کتنا اچھا اور کتنا خوشگوار ہے۔“زبور 133:



انہوں نے سوشل میڈیا پر اس حوالے سے لکھا کہ "کرسچن کمیونٹی کے مسائل اور خدشات کے حوالے سے آج کراچی کلب انیکسی میں دانشوروں، ماہرین تعلیم، پادریوں، مبشرین اور کمیونٹی لیڈرز کے ساتھ شاندار ملاقات اور نتیجہ خیز گفتگو۔ خدا ان سب کو ڈھیروں خوشیاں عطا فرمائے۔


یہ بھی پڑھیں؛قتل کردئے جانے عثمان مسیح اور والدہ کے گھر سینیٹر کامران مائیکل کی آمد

یاد رہےکامران مائیکل  ایک پاکستانی سیاست دان ہیں جنہوں نے اگست 2017 سے مئی 2018 تک عباسی کابینہ میں وزیر برائے شماریات کے طور پر خدمات انجام دیں۔ پاکستان مسلم لیگ (نواز) کے کامران مائیکل نے 2013 سے 2016 تک بندرگاہوں اور جہاز رانی کے وزیر کا قلمدان سنبھالا۔



کامران مائیکل 2012 سے اقلیتوں کی نشست پر سینیٹ آف پاکستان کے منتخب رکن ہیں اور صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور، انسانی حقوق، خواتین کی ترقی، سماجی بہبود اور پنجاب کی صوبائی اسمبلی میں مالیات کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔


 انہوں نے 2016 میں ہندو شادی بل پیش کیا، جو بعد میں قانون بن گیا۔


Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم