مذہبی اقلیت کے ساتھ ایک اور دل خراش واقعہ


 اوکاڑہ( اصغر رحمت کوآرڈینیٹر نوائے مسیحی نیوز) ساہیوال ڈویژن۔ نواحی قصبہ تحصیل رینالہ خورد میں ایک اور مذہبی پاکستانی اقلیت (احمدی) قادیانی مسمی عبدالسلام قتل ۔

تفصیلات کے مطابق مذہبی منافرت پر حافظ قرآن نے تیز دھار آلے سے وار کرکے قادیانی کو قتل کر دیا پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

یہ بھی پڑھیں؛گوجرانوالہ؛ گلی میں نالی کے تنازعہ پر مسیحی ماں اور بیٹے کو گولیوں سے چھننی کردیا

تفصیلات کے مطابق مسمی عبدالسلام بعمر ( 30/32 سال) ولد ماسٹر منور قوم آرائیں سكنہ موضع ایل پلاٹ فوجیاں والا, تحصیل رینالہ خورد جو کہ اپنے گھر سے باہر گلی میں موجود تھا کہ حافظ علی رضا نے تیز دھار آلہ کا وار کرکے مذکورہ کو قتل کردیا۔

وجہ عناد مذہبی منافرت اور مذہبی جنونیت بیان کی جاتی ہے پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم