![]() |
مسیحی تحریک بیداری کے وفد کا انسانی حقوق کمیشن آفس کا دورہ |
مسیحیوں کو انسانی حقوق کے درپیش مسائل پر گفتگو
سیالکوٹ (بیورو چیف )مسیحی تحریک بیداری کے وفد نے چیئرمین ڈاکٹر عمانوایل عادل غوری کی قیادت میں انسانی حقوق کمیشن کے رکن چوہدری منظور مسیح سے ان کے آفس میں ملاقات کی ۔
یہ بھی پڑھیں:مجھے یا میرے کسی ساتھی کو نقصان پہنچا تو ذمہ دار عثمان ڈار ہوگا عادل غوری
ملاقات میں اقلیتوں کو درپیش انسانی حقوق کے مسائل کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی منظور مسیح نے کہا کہ جن مسائل کی نشاندہی کی جائے گی ان کے فوری حل کے لیے اقدامات کیے جائیں گے ۔
وفد نے وومن رائٹس کمیشن کی رکن ڈاکٹر روبینہ فیروز بھٹی سے بھی ملاقات کی وفد میں مسیحی تحریک بیداری کے صوبائی صدر شہزاد عمران سہوترا، رضیہ کنول چیئرپرسن ومن ونگ مسیحی تحریک بیداری ،پادری یوسف بھٹی سہیل رومی، دانیال کھوکھر، نوید گل اور چوہدری شفیق شامل تھے۔
إرسال تعليق
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation