راولپنڈی (جنرل رپورٹر ) مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانس کی ہدایت پر پاکستانی مسیحی برادری بھی نے بھی یوکرین روس جنگ بندی کے لیے بدھ 2 مارچ کو روزہ رکھا اور گرجا گھروں میں خصوصی دعائیہ سروسز کا انعقاد کیا۔
بشپ آف اسلام آباد راولپنڈ ی ڈائیوسیس آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد نے کہا ہے کہ مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے دنیا بھر کے مسیحیوں سے 2 مارچ 2022 کو روزوں کے آغاز پر خصوصی روزہ رکھنے اور دعا کر نے کی اپیل کی ہے تا کہ یوکرین
اوروسں کے درمیان جاری جنگ اور کشیدگی کا خاتمہ ہو سکے۔ اور دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ صلح اور سلامتی کے ساتھ امن میں رہیں۔
آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد نے کہا کہ جب کسی بھی مسئلے کا حل نہیں بلکہ یہ اقوام اور ملکوں کی تباہی و بربادی کا نشان ہے۔
جو قومیں اپنے مسائل کاحل جنگ اور طاقت کے ساتھ کرتی ہیں ان کی نسلیں بھی کبھی ترقی نہیں کر پاتیں اوروہ
زندگی کے ہر میدان میں پیچھے رہ جاتی ہیں۔
إرسال تعليق
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation