بیٹی بچاوٗ تحریک اسلام آباد چپیٹر کی میٹنگ مورخہ ۱۸فروری ۲۰۲۲ کو منعقد ہوئی جس کی صدارت محترم نعیم یعقوب گل، چئیرمین بیٹی بچاوٗ تحریک نے کی۔ چئیرمین تحریک کی قیادت میں فیصل آباد کی مرکزی قیادت نے خصوصی طور پر اس میں شرکت کی۔
میٹنگ میں نتھانی اقبال، ولیم پرویز، ریٹا جاوید، مریم روت، پرویز نذیر کھوکھو، شاہد خان، آصف سہوترا،آئزک گل، کاوش گل، اور فیصل آباد سے یوسف عدنان سنٹرل کوارڈی نیٹر، فیصل آباد، امجد بھٹی ڈپٹی ڈسٹرکٹ کوارڈی نیٹر فیصل آباد، واصف گل کوارڈی نیٹرمدینہ ٹاوٗن، فیصل آباد اور آصف گل کوارڈی نیٹر لائیلپور ٹٓاوٗن، فیصل آباد نے شرکت کی۔
محترم نعیم یعقوب گل، چئیرمین بیٹی بچاوٗ تحریک کو اسلام آباد چپیٹر نے انکی اسلام آباد آمد کو خوش آئند قرار دیا اور دل کی گہرائیوں سے انہیں خوش آمدید کہا۔ نابالغ اقلیتوں بیٹیوں کے جبری تبدیلی مذہب جیسے حساس مسئلے کیلئے ایک جاندار پلیٹ فراہم کرنے پر انہیں سراہا۔
مینٹگ میں آٹھ مارچ خواتین کے عالمی دن پر تحریک کے بینرتلے ایک سیمینار منعقد کیا جانے پر بحث کی گئی، جس میں تجویز کیا گیا کہ شیریں مزاری، فرحت اللہ بابر، شینلہ روت، مکیش کمار، لال چند جیسے وزرا اور پارلیمانی لیڈررز کو مدعو کیا جائے ۔ کثرت رائے سے یہ طے پایا کہ اسلام آباد ہوٹل میں سیمینار کا انعقاد کیا جائے۔۔
آٹھ مارچ کو سول سوسائٹی اسلام آباد کے عورت مارچ کے حوالے سے بتایا گیا کہ ولیم پرویز اور پتن کے سربراہ سرور باری صاحب نے سول سوسائٹی اسلام آباد کی عورت مارچ کے حوالے سے میٹنگ میں شرکت کی جس میں یہ باور کروایا گیا کہ عورت مارچ کے بنیادی تھیم میں منارٹی کے جبری تبدیلی مذہب کے مسئلہ کوبھی حصہ بنایا جائے، جس پر سب نے اتفاق کیا۔
اس مارچ میں بیٹی بچاوٗ تحریک اپنے پلے کارڈز کے بھرپورعددی قوت کے ساتھ شرکت کریگی ۔ تمام شرکأٗ نے اس پر اتفاق کیا۔
یوسف عدنان سنٹرل کوارڈی نیٹرل نے کہا کہ تحریک بتدرئج مقبولیت حاصل کر رہی ہے اور معروف ٹی وی چینلزمرکزی قیادت کو تحریک کا موقف پیش کرنے کی دعوت دے رہے ہیں۔ ابھی حال میں برکت ٹی وی پر نعیم یعقوب گل، چیئرمین بیٹی بچاؤ تحریک کا انٹرویو کیا گیا جو خوش آئند پیش رفت ہے۔ واصف گل صاحب نے کہا کہ جذبہ اور خلوص صادق ہو تو بڑے سے بڑا کام بھی ممکن ہو جاتا ہے ۔ قوم کی نابالغ بچیوں کے تحفظ کیلئے ہمیں اپنی قوم مٰیں شعور اور تحریک میں قربانی کا جذبہ پیدا کرنا ہوگا۔ اصف گل تجویز دی کہ تحریک میں خواتین کی تعداد نصف کے تناسب سے بڑھانا لازم ہے۔
چئیرمین تحریک محترم نعیم یعقوب گل نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی قیادت کا فیصلہ ہے کہ اسلام آباد میں تحریک کو زیادہ متحرک کیا جائیگا اور اس کی سرگرمیاں وفاق میں تیز کی جائیں گی ۔ تحریک کو آگے بڑھانے کیلئے اب بہت ضروری ہے کہ اس کی تنظیم سازی پر پوری قوت صرف کی جائے ۔ ہم اسلام آبا د میں کانفرنس ضرور کریں گے۔
میٹننگ کے اخری مرحلہ میں چئئرمیین تحریک اور کوارڈی نیٹر بیٹی بچاؤ تحریک، اسلام آباد چپیٹرنتھانی اقبال صاحب کی طرف سے چیپٹر کی کابینہ کا اعلان کیا گیا جس کے تحت:
محترمہ ریٹا جاوید: سیکٹرکوارڈی نیٹر، جی سیون، اسلام آباد،محترمہ مریم روت: سیکٹر کوارڈی نیٹر، ایف سکس، سو کوارٹرز، اسلام آباد، جناب پرویز نذیر کھوکھر:، سیکٹرکوارڈی نیٹر، اقبال ٹاوٗن، اسلام آباد، جناب یوسف گلزار: سیکٹر کوارڈی نیٹر، ایج نائن، اسلام آباد، جناب آصف سہوترا، کوارڈی نیٹر، ماڈل ٹاؤن، اسلام آباد ، جناب شاہد خان: کوارڈی نیٹر، ٹنچ باٹا، راولپنڈی اورجناب آئزک گل: کوارڈی نیٹر، سہالا اسلام آباد مقرر کئے گئے۔ جناب نتھانی اقبال: ڈویژنل چیف آرگنائزر، راولپنڈی/اسلام آباد اور جناب ولیم پرویز: نیشنل چیف آرگنائزر مقرر کیے گئے ۔
إرسال تعليق
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation