ڈیجیٹل میڈیا کے حوالے سے صحافیوں کی استعداد کار بڑھانے کے لیے تربیتی ورکشاپ کا اہتمام


 فیصل آباد (روبینہ کھوکھر سے)ڈیجیٹل میڈیا کے حوالے سے صحافیوں کی استعداد کار بڑھانے کے حوالے سے فریڈم نیٹ ورک کے زیر اہتمام لاہور میں تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا جس میں فیصل آباد سمیت پاکستان بھر سے منتحب صحافیوں نے شرکت کی‘ فیصل آباد سے نوائے مسیحی کی کوارڈینٹر روبینہ  کھوکھر نے تربیتی ورکشاپ میں شرکت کی۔


یہ بھی پڑھیں؛شاندار ماضی کی یاد کے ساتھ مستقبل کا لائحہ عمل پاکستانی مسیحیوں کے لیے وقت کی ضرورت ہے؛ البرٹ ڈیوڈ


  تین روزہ ورکشاپ میں صحافتی ضابطہ اخلاق سمیت ڈیجیٹل میڈیا کے حوالے سے صحافیوں کو بتایا گیا۔ 

اس تربیتی ورکشاپ میں میڈیم فائزہ شاہ‘محمد بدر‘محمد عدنان اورمحمد اسد نے بطور ٹرینر صحافیوں کی رہنمائی کی۔تربیتی ورکشاپ میں شریک صحافیوں نے ورکشاپ  کے انعقاد پر فریڈم نیٹ ورک کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ ورکشاپ ان کی استعداد کار بڑھانے میں معاون ثابت ہو گی

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم