اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے صفائی کرنے والوں کی خالی آسامیوں پر غیر مسلم یا مسیحی امیدوار لکھنے پر مختلف وزارتوں کو نوٹس جاری کر دیئے۔ پاکستان یونائیٹڈ کرسچن موومنٹ کے چیئرمین البرٹ ڈیوڈ اور سینٹر فار دی رول آف لاء کے ایڈووکیٹ صدر ماجد بشیر کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے
یہ بھی پڑھیں؛ذیشان لبھا مسیح ، مسیحی قوم کے ہیرو ہیں؛
سرکاری ، نیم سرکاری اور نجی اداروں کی طرف سے قومی اخبارات میں خالی آسامیوں کیلئے دئیے جانے والے اشتہارات میں خاکروب کی آسامی کے ساتھ صرف مسیحی یا غیر مسلم لکھا جاتا ہے جس سے مسیحی یا غیر مسلم پاکستانیوں میں نہ صرف احساس محرومی پیدا ہوتا ہے بلکہ اس سے مذہبی تعصب کی فضا جنم لیتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛فخر مسیحی قوم نائلہ اسیس نے جنرل نشست پر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں جگہ بنالی
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے ابتدائی سماعت کے بعد سیکرٹری کابینہ ڈویڑن، وزارت انسانی حقوق، وزارت مذہبی امور، وزارت قانون، وزارت اقلیتی امور اور وزارت بین الصوبائی رابطہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب مانگا ہے
إرسال تعليق
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation