لیٹر میں جناب ثناور بالم صاحب کی بطور ممبر ڈسٹرکٹ ہیومن رائٹس کمیٹی سرگودھا کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛سرگودھا؛ اقلیتی طالب علموں کی کیرئیر کونسلنگ اور یونیورسٹی میں داخلے کے لیے راہنمائی
خط میں ڈپٹی کمشنر کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ضلع سرگودھا کے مختلف معاملات میں ان کی پیشہ ورانہ دیانت کا مظاہرہ۔ میں نے انتظامیہ اور ممبر ہیومن رائٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے ضلعی عہدیدار، دونوں کے درمیان بہت ہی خوشگوار تعلقات کا مشاہدہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ میں آپ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ آپ سرگودھا کے عوام کی خدمت اسی جوش و جذبے سے کرتے رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں؛پاکستان کے قانون کے مطابق تمام شہری برابر ہیں؛ثناور بالم
یاد رہے کہ ثناور بالم محکمہ انسانی حقوق اور اقلیتی امور، حکومت پنجاب کی ضلعی کمیٹی کے ممبر ہیں۔
پیپلز کمیشن برائے مینارٹی رائٹس کے بانی رکن شمار کئے جاتے ہیں۔
پریزنٹیشن کانونٹ ہائی سکول سرگودھا میں مینجمنٹ اسسٹنٹ اور ایڈمنسٹریشن کے ڈیپارٹنمنٹس میں بھی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
وہ تانگ وسیب آرگنائزیشن پاکستان کے سابق آئی ٹی آفیسر بھی رہ چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ڈسٹرکٹ ہیومن رائٹس کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنرآفس سرگودھا میں ہوا
اس کے علاوہ وہ اقلیتی کمیونٹی کے بچوں کی کیئرئیر کونسلنگ ، یونیورسٹیز میں داخلوں کے لیے راہنمائی اور بالخصوص منسٹر اعجاز عالم کی کوششوں سے منظور ہونے والے دو فیصد کوٹہ کے تحت اقلیتی طلبا و طالبات کی یونیورسٹیز میں داخلوں پر خصوصی کام کررہے ہیں۔
إرسال تعليق
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation