پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر ورلڈ کپ ٹی 20 کی تاریخ بدل دی۔

 

پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر ورلڈ کپ ٹی 20 کی تاریخ بدل دی۔

 گرین شرٹس نے ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف فتح کا تعطل توڑا اور تاریخی فتح کی یاد تازہ کی جسے شائقین آنے والے عرصے تک یاد رکھیں گے۔ 

 

 یہ بھی پڑھیں؛بریکنگ نیوز؛پاکستان کے بابر مسیح نے سنوکر ورلڈ کپ میں بھارتی ایشپریت سنگھ چڈھا کو شکست دے دی

 

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کے خلاف قومی ٹیم کی یہ پہلی فتح ہے۔

 

بھارت کو شکست دینے کے بعد قومی ٹیم نے اپنے حریفوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔

 

 152 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کی اور نصف سنچریاں سکور کیں۔

 

 یہ بھی پڑھیں؛پاکستانی مسیحی خاتون کرکٹر الزبتھ برکت کا آسڑیلیا میں اعزاز ہرمسیحی کا فخر

 

 ان دونوں نے باؤلرز پر اننگز کے آغاز سے ہی دباؤ رکھا اور مخالف ٹیم کو آگے بڑھنے سے روکنے کے لیے میدان میں شاندار سٹروک کھیلے۔

 

اوپننگ جوڑی کے سامنے باؤلرز بے بس نظر آئے اور کسی موقع پر گرین شرٹس کے بلے بازوں نے بولرز کو ان پر حاوی ہونے نہیں دیا۔

 

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ پاکستان ٹیم کو مبارکباد اور بابر اعظم کو جنہوں نے فرنٹ سے قیادت کی ، ساتھ ہی ساتھ رضوان اور شاہین آفریدی کی شاندار پرفارمنس کو بھی مبارکباد دی۔ قوم کو آپ سب پر فخر ہے۔ 

 


 یہ بھی پڑھیں؛مسیحی بیٹی کیرل سہیل نے مائیکرو سافٹ کا بڑا اعزاز حاصل کرلیا

 

 

 صدر مینارٹی ونگ پی ٹی آئی و ایم این اے شنیلا روت نے اپنے ٹوئٹ میں کہا مبارک ہو ٹیم پاکستان کو۔ آپ نے تمام تر دباؤ کے باوجود شاندار کھیل کھیلا۔


نوائے مسیحی کی طرف سے بھی اپل وطن کو پاکستان کی شاندار فتح مبارک ہو۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم