صلیب کی بے حرمتی، جنت مرزا کے خلاف توہین مذہب پر کارروائی کے لیے ایف آئی اے میں درخواست

لاہور؛مسیحیوں کے مقدس نشان صلیب کی بے حرمتی کرنے پر ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا کے خلاف توہین مذہب پر کارروائی کے لیے ایف آئی اے سائبر کرائم برانچ میں درخواست دے دی گئی۔ 

 

یہ بھی پڑھیں؛جنت مرزا کی طرف سے صلیب کی توہین پر مسیحی قوم میں شدید غم و غصہ

 

درخواست سلیم سلویسٹر، ایڈرین راجہ ، عابد نواب، انیل مسیح کی مدعیت میں دی گئی ہے۔ 


درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا نے ایک نامعلوم شخص کے ساتھ ویڈیو بنائی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔ 


یہ بھی پڑھیں؛نرما علی کے مسیحی کمیونٹی کے لیے توہین آمیز الفاظ، مسیحیوں میں غصے کی لہر

 

اس ویڈیو میں جنت مرزا نے اپنی جینز کے ساتھ ایک صلیب لٹکائی ہوئی ہے جو اس کی پینٹ کی زپ پر لٹک رہی ہے۔ 


درخواست میں کہا گیا ہے کہ جنت مرزا نے جانتے بوجتے صلیب جو کہ مسیحیوں کا مقدس نشان ہے کہ بے حرمتی کی ہے جس سے لاکھوں مسیحیوں کی دل آزاری ہوئی ہے اور ان کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ لہذا مذکورہ کے خلاف بمطابق قانون توہین مذہب کارروائی کی جائے۔ 


یہ بھی پڑھیں؛ساون مسیح کی سزائے موت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے اسے رہا کرنیکا حکم

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم