سینٹ مارٹن سکول کا مسلم مسیحی بچوں میں ہم آہنگی اور تعلیم کا فروغ قابل ستائش ہے؛ چیئرمین رواداری تحریک


جھنگ ( نوائے مسیحی) چیئرمین رواداری تحریک پاکستان جناب سیمسن سلامت نے رواداری ٹیم ممبرز اسمارہ داؤد صاحبہ، عرفان علی صاحب اور مدثر حبیب جامی صاحب کے ہمراہ جھنگ میں سینٹ مارٹن سکول کے دورے کے دوران جناب تنویر گلزار ان کی تمام ٹیم بشمول اساتذہ کرام کی کاوشوں کو سراہا جو بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لیے محنت کررہے ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں؛نوائے مسیحی انٹرنیشنل کی جانب سے چیئرمین رواداری تحریک کے خلاف سوشل میڈیا مہم کی مذمت

 

 جس میں مسلم مسیحی بچوں کو باہمی احترام اور محبت کی تعلیم بھی شامل ہے۔ جناب سیمسن سلامت صاحب نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ مقامی مسلم علماءکے تعاون سے سکول میں ناظرہ قرآن مجید کا خصوصی اہتمام کیا جائے گا۔

 

ضرور پڑھیں؛رواداری تحریک شمالی امریکہ و کینیڈا کے صدر جناب تنویر گلزار صاحب کو سینٹ مارٹین سکول ضلع جھنگ کے آغاز پر دلی مبارکباد

 

 انہوں نے پرنسپل اور اساتذہ کا ذاتی طور شکریہ ادا کیا ان تمام اقدامات کیے لیے جو وہ مشنری جذبے کے تحت علاقے میں تعلیم کے فروغ کے لیے کر رہے ہیں۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم