کراچی(ایازمورس)انسان اگر محنتی ہو، لگن اگر سچی ہو اور ارادے اگر مضبوط ہوں تو انسان اپنی منزل ضرور حاصل کرلیتا ہے۔
اس بات کا عملی ثبوت نوجوان مسیحی افسر خرم پرویز نے اپنی انتھک محنت اور ثابت قدمی سے دیا۔
خرم پرویز اپنی قابلیت اور مسلسل عمدہ کارکردگی کی بدولت کراچی پورٹ ٹرسٹ (KPT) میں 1976 کے بعد منتخب ہونے والے پہلے مسیحی ہیں جنہیں کے پی ٹی کا ایکٹنگ سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔
اس سے قبل خرم پرویز 2015 سے کے پی ٹی بورڈ سیشکن میں ڈپٹی سیکریڑی بورڈ کے فرائض سر انجام دے رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں؛معاشرے میں بہتر مقام حاصل کرنے کے لیے تعلیم وتربیت انتہائی اہم ہے، ایازمورس
خرم پرویز کا کہنا تھا کہ وہ اپنی اس نئی ذمہ داری پر خدا کا شکر ادا کرتے ہیں اور بھرپور کوشش کررہے ہیں کہ وہ اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے سر انجام دے سکیں۔
ان کی کامیابی مسلسل جدوجہد، بزرگوں کی دعاﺅں اور خاندان کے بھرپور ساتھ کا نتیجہ ہے۔
خرم پرویز نے اس بات پرزور دیا کہ نوجوان اپنی تعلیم پر فوکس کریں، محنت اور مسلسل محنت کی عادت اپنائیں تاکہ وہ کسی بھی شعبے میں نمایاں مقام حاصل کر سکیں۔
ضرور پڑھیں؛سینٹ پیٹرکس کالج میں فنانشل سپورٹ پروگرام کی کامیابی پر پروقار تقریب کا انعقاد
إرسال تعليق
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation