دنیا بھر کی طرح ضلع بھمبر کے بے داغِ مریم کیتھولک چرچ کے زیر اہتمام کرسمس بھرپور طریقے سے منایا گیا

دنیا بھر کی طرح ضلع بھمبر کے بے داغِ مریم کیتھولک چرچ کے زیر اہتمام کرسمس بھرپور طریقے سے منایا گیا۔ یہاں کیتھولک چرچ جو کے زیر تعمیر ہے پر ٹینٹ لگا کر عبادت کے لیے جگہ تیار کی گئی۔ضلع بھمبرکی کرسچن کمیونٹی اور کیتھولک چرچ یوتھ نے زیر تعمیر بے داغِ مریم کیتھولک چرچ کے پلاٹ پر ٹینٹ اور دیگر تزئین و آرائش بڑے مذہبی جوش و خروش سے کی جس میں گجرات پیرش سے آئے ہوئے بھمبر کے لیے مقرر فادر گیسپر جیمس نے 24دسمبر کو جبکہ فادر ریاض او ایم آئی نے 25دسمبر کو کرسمس کی عبادات کرائیں۔


یاد رہے ضلع بھمبر کے کیتھولک چرچ کی تعمیر و عبادتی انتظامات کے لیے مقامی کمیٹی کام کرتی ہے جس میں 2016سے یہاں کمیٹی کے سربراہ بابو شکیل انجم ساون، خزانچی طارق جارج، چوہدری سموئیل مسیح سمیت دیگر ممبران ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛یوئیل طارق مسیح کے ساتھ علاقہ کے پٹھانوں کی نازیبا حرکات، رپورٹ کرانےپر گھر والوں پر حملہ


اس موقع پر یہاں کے بابو شکیل انجم ساون نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ”بھمبر میں کرسچن کمیونٹی قیام آزاد کشمیر سے قبل بھی آباد تھی۔ تقسیم برصغیر کے بعد سے بھمبر کی مسیحی کمیونٹی میں کیتھولک چرچ ابتداءسے موجود ہے جس کے لیے شروع سے ہی راولپنڈی ڈایوسیس اور گجرات پیرش ہاﺅس سے فادر اور بابو جی مقرر کیے جاتے ہیں جویہاں عبادت کے فرائض سرانجام دیتے ہیں۔ موجود فادر کا نام فادر گیسپر جیمس او ایم آئی ہے جبکہ بابو کی زمہ داریاں میں سرانجام دے رہا ہوں۔ ہمارے پاس چرچ کی بلڈنگ نہیں ہے البتہ تعمیرات کا کام آہستہ آہستہ جاری ہے جس کے لیے پلاٹ مقامی مسلم بھائی چوہدری خالد صاحب نے چار مرلے پر مشتمل پلاٹ مہیا کیا جبکہ اضافی دو مرلے چرچ کمیٹی نے مزید خریدے ہیں۔

مزید پڑھیں؛چیئرمین علماءکونسل نے توہین مذہب کے جھوٹے مقدمے میں 6مسیحیوں کو ملوث کرنے کی کوشش ناکام بنادی

کیتھولک چرچ تعمیر مسلم و مسیحی ہم آہنگی کی بہترین مثال ہے۔ جس کا ثبوت کرسمس کے موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ بھمبر جناب چوہدری تصدق حسنین ٹیپو کی طرف سے چرچ تعمیر کے لیے ایک لاکھ روپے کا اعلان ہے۔
جیسا کے کیتھولک چرچ کی تعمیرات ابھی جاری ہیں ہم اُمید کرتے ہیں کہ اگلے سال کرسمس کے موقع پر آپ کو چرچ بلڈنگ کے مناظر بھی دیکھنے کو ملیں گے۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم