فیصل آباد (رپورٹ ؛ ڈاکٹر عظیم کنول چوہان) پریسبٹرین چرچ آف پاکستان کی جنرل اسمبلی کااٹھائیسواں سالانہ اجلاس 26 نومبر 2020 فرسٹ یو پی چرچ ریلوے روڈ فیصل آباد میں منعقد ہوا جس کی صدارت ماڈریٹر جنرل اسمبلی عا لی جناب پادری جاوید گل صاحب نے کی۔
اجلاس میں جنرل اسمبلی کے افسران جن میں موڈریٹر پی سی پی پادری جاوید گل صاحب وائس ماڈریٹر جناب ایلڈر ایوب غلام صاحب،خزانچی جناب سموئیل ٹائٹس صاحب اور ایگزیکٹوسیکٹری میجر( ر) جاوید رحمت اللہ صاحب کے علاوہ پاکستان کے طول و عرض سے آئے ہوئے پاسبانوں نے شرکت کی ۔
یہ بھی پڑھیں؛پی اے ایف کورنگی کریک بیس میں چرچ کا سنگ بیناد رکھ دیا گیا
مختلف پرسبٹیریوں کے علاوہ مختلف اداروں کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ یاد رہے کہ چرچ کے اندر سب سے بڑی ڈنومنیشنہے جس کی قیادت پادری جاوید گل صاحب کر رہے ہیں ۔
جناب عزت مآب پادری ایمرک جوزف صاحب نے کلام کی خدمت کی اور جنرل اسمبلی کی میزبانی کے فرائض سرانجام دیے۔
وائس ماڈریٹرجنرل اسمبلی ایلڈر ایوب غلام مسیح صاحب نے کہا کہ چرچ کی موجودہ قیادت نے چرچ کو درست سمت گامزن کر دیا اور چرچ جلدی اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرے گا۔
ماڈریٹر جنرل اسمبلی جاوید گل صاحب نے کہا کہ ہم نے چرچ کے اندراقرباءپروری اور کرپشن ختم کرنے کا ارادہ کیا ہوا ہے ہمیں عہدوں کی پیاس نہیں ہے ہم چرچ کی نیک نیتی سے سے خدمت کرنے آئے ہیں اور چرچ ہماری قیادت سے ترقی اور خوشحالی کی طرف رواں دواں ہے۔
ضرور پڑھیں؛مسیحیوں کے لیے خوشخبری ، کشمیر میں چرچ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا
آخر میں وائس پرنسپل تھیالوجیکل سیمنری گجرانوالہ جناب ڈاکٹر مقصود کامل صاحب اور پروفیسر دلشاد اسلم صاحب نے ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کی کی.
جناب پادری امجد نیامت صاحب لاہور پریسبیٹری اور پادری ارشد گل صاحب پادریسلیمان صاحب اور دیگر ڈیلی گیٹس نے پادری جاوید گوندل صاحب کی حدمات کو سراہا اور پریسبٹرین چرچ آف پاکستان کے تمام اچھے کاموں کے لیے خراج تحسین پیش کیا۔
(خصوصی رپورٹر خانقاں ڈوگرہاںپریسبٹری عظیم کنول چوہان، میڈیا کوآرڈینیٹر پریسبیٹرین چرچ آف پاکستان جنرل اسمبلی اور یوتھ کوآرڈینیٹر پادری شہزادہ سرفراز آف گوجرانوالہ)
إرسال تعليق
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation