محنت اور جدوجہد ہی انسان کو اونچے مقام پر لے جاتی ہے؛ شنیلہ روت



سیالکوٹ: جان محبوب سینٹرل پنجاب پی ٹی آئی مینارٹی ونگ کے صدر منتخب ہوگئے۔ جان محبوب کے صدر منتخب ہونے پر ورکرز اور عہدیداران کی جانب سے مبارکبادیں۔
جان محبوب کا صدر منتخب ہونے پر مرکزی صدر شنیلا روت اور جے پرکاش لوہانہ سے اظہار تشکر ممبر قومی اسمبلی و مرکزی صدر پی ٹی آ ئی مینارٹی ونگ شنیلا روت نے جان محبوب کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ محنت اور جدوجہد ہی انسان کو اونچے مقام پر لے جاتی ہے جان محبوب کی محنت رنگ لائی ہے اور اب اسے ایک بڑا عہدہ ملا ہے
مینارٹیز سے تعلق رکھنے والے ورکر زنے شنیلا روت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں خوشی ہوئی ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت ورکرز کو اپنے ماتھے کا جھومر بناتی ہے عمران خان کے ویژن کے ساتھ کھڑے ہیں اور پاکستان کی ترقی کے لئے شانہ بشانہ چلنے کا عزم کرتے ہیں۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم