آئی ایم آر ایف کا بنیادی مقصدپاکستان کے اقلیتی عوام کے آئینی و قانونی حقوق کا حصول ہے، چیئرمین سموئیل پیارا

 

امپلیمینٹیشن منارٹی رائیٹس فورم پاکستان کے بانی و چیئرمین سیموئیل پیارا کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں فروری 2021 اسلام آباد میں " مذہبی آزادی و اقلیتوں کے حقوق" کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد و تحریک پاکستان کے مسیحی ہیرو ستیا پرکاش سنگھا(ایس پی سنگھا ایوارڈ2020) کی تقریبات کے انتظامی امور پر تفصیلی غور و خوض کے بعد حتمی فیصلے کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں؛محنت اور جدوجہد ہی انسان کو اونچے مقام پر لے جاتی ہے؛ شنیلہ روت

 اس موقع پر جناب سیموئیل پیارا نے کہا کہ امپلیمینٹیشن منارٹی رائیٹس فورم پاکستان کا بنیادی مقصد پاکستان کے اقلیتی عوام کے آئینی و قانونی حقوق کا حصول ہے جس کیلئے ہم دن رات کوشاں ہیں۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم