مسلم لیگ ن مینارٹی ونگ کی تنظیم سازی کے حوالے سے اہم مشاورتی میٹنگ
کی گئی ۔ جس میں رانا ثناء اللہ خان صدر مسلم لیگ ن پنجاب ۔ سردار رمیش سنگھ اروڑہ
جنرل سیکرٹری مینارٹی ونگ اور سینیٹر کامران مائیکل مرکزی صدر مسلم لیگ ن مینارٹی
ونگ نے شرکت کی ۔
ندیم جوزف کے قاتل گرفتار کرلئے گئے
اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ ن مینارٹی ونگ کی
تنظیم سازی کے لیے اہم بات چیت ہوئی جس میں شرکاء نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار
کیا اور اہم امور پر طویل بحث ہوئی۔
شرکاء نے تنظیم سازی کے سلسلہ میں متعلقہ امور
کا طریقہ کار وضع کرنے اور اقلیتی کارکنان کی وابستگی اور خدمات کو خصوصی طور پر
مد نظر رکھنے پر اتفاق کیا۔
یاد رہے کہ سینیٹر کامران مائیکل پاکستان مسلم
لیگ ن مینارٹی ونگ کے صدر ہیں اور گزشتہ کئی سالوں سے پاکستان مسلم لیگ ن میں اہم
حیثیت رکھتے ہیں۔ وہ پارٹی کی طرف سے صوبائی وزیر خزانہ، وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ
شپنگ اور وزارت اقلیتی امور و انسانی حقوق کے وزیر بھی رہ چکے ہیں۔
موجودہ حکومت کے دور میں ان پر کرپشن کے الزامات
بھی لگائے جاتے رہے ہیں اور انہیں عدالتی کارروائی کا بھی سامنا رہا ہے۔ پارٹی سے
وابستگی کی بنا پر ان پر بنائے گئے مقدمات کو مسلم لیگ ن ان مقدمات کو موجودہ حکومت کی طرف سے سیاسی انتقام
قراردیتی ہے۔
پاکستانی سیاست میں اقلیتی راہنما کے طور پر
انہیں پہچانا جاتا ہے اور ملکی سیاست میں وہ جانی پہچانی شخصیت کے طور پر جانے
جاتے ہیں۔
إرسال تعليق
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation