سرگودھا
رواداری تحریک اور کرائسٹ ویلفیئر آرگنائزیشن کے مسیحی نوجوانوں کی طرف سے
مسلم بہن بھائیوں کے لیے عاشورہ محرم الحرام کے موقع پر لنگر کا اہتمام کیا گیا۔
پرامن محرم الحرام اور بین المذاھب رواداری کی اعلیٰ مثال قائم کی گئی۔
جیسا کہ آج یوم عاشورہ مذہبی عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا گیا ایسے میں سرگودھا کہ نوجوانوں نے بین المذاہب ہم آہنگی اور رواداری کی خوبصورت مثال قائم کی ہے۔ اس سے ہمیں یہ پیغام ملتا ہے کہ اپنے اپنے مذاہب اور عقیدے میں رہتے ہوئے ایک دوسرے کہ مذہبی تہواروں پر ہمیں انسانیت کے احترام کو فروغ دینا چاہئے۔
یہی وہ عمل ہے جس کے ذریعے دنیا سے بدامنی، جنگ اور دہشت کی فضا کو ختم کیا جاسکتا ہے اور آنے والی نسلوں کے لیے اس دنیا کو امن کا گہوارہ اور محفوظ جگہ بنایا جاسکتا ہے۔
إرسال تعليق
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation