میرپور (رپورٹ؛ امر راہی ، کوآرڈینیٹر) آزاد کشمیر کی اقلیتوں کے لیے حقوق کی جدوجہد جاری رکھوں گا، پورے ایمان اور طاقت سے محنت کرتا ہوں نتائج خدا پر چھوڑ دیتا ہوں یہی وجہ ہے کہ عوام میں مقبولیت اور کاوشوں کے ثمرات حاصل ہورہے ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مسیحی راہنما کوآرڈینیٹر آف جمشید تھامس( ایم این اے و ممبر کشمیر کمیٹی )جناب جاوید یونس گل نے کوآرڈینیٹر نوائے مسیحی امر راہی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
شہید مسیحی سپاہی خضر حیات کے جنازے کی رسومات ادا کردی گئیں
ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں مسیحیوں کو شناخت ملنا شروع ہوئی ہے اور آئینی و قانونی حقوق کی جدوجہد شروع ہوئی ۔ میں تمام مسیحی کمیونٹی سے اپیل کرتا ہوں کہ اتفاق ، اتحاد اور باہمی ہم آہنگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حقوق کی جدوجہد میں ایک دوسرے کا ساتھ دیں تاکہ متحد اور مظبوط اقلیت کے طور پر کشمیر کی آزادی کی جنگ میں اپنا کردار ادا کرسکیں ۔
إرسال تعليق
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation