شہید مسیحی سپاہی خضر حیات کے جنازے کی رسومات ادا کردی گئیں


فیصل آباد (نوائے مسیحی )پنواں گاوں کے قریب لاھور فیصل آباد روڈ پر حادثہ میں شہید ہونے والے ایلیٹ فورس کےمسیحی سپاہی شہید خضر حیات کی جنازے کی رسومات شہداء کے اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی گاوں جگ دی جھگیاں سانگلہ ہل میں ادا کر دی گیئں ۔

جس میں ڈی ایس پی صاحبان ایلیٹ فورسز کے دستے نے شہید کی میت کو سلامی دی اور پورے عزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جنازے رسومات میں بشیر مسیح بھٹی کواڈینیٹر انسانی حقوق و اقلیتی امور پاسٹر عرفاق سردار پی جی اے ڈسٹرکٹ ننکانہ صاحب مبشر بلال یونس کواڈینیٹر فضل ٹی وی نے خصوصی طور پر شرکت کی اور غمزدہ خاندان کے لیے دعا کی۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم