لاہور؛وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے بین الپارلیمانی یونین کی صدرگیبریلا کیویس بیرن کی ملاقات۔ ملاقات میں ادارہ جاتی باہمی تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال۔وزیر اعلی عثمان بزدار نے بین الپارلیمانی یونین کی صدر کوآئی پی یو کے 130 سال مکمل ہونے پر مبارکباد دی۔بین الپارلیمانی یونین کی صدرنے انسداد کورونا کے لئے موثر حکمت عملی پر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت کے اقدامات کو سراہا۔
وزیر اعلی عثمان بزدار نے آئی پی یو کے پلیٹ فارم سے دنیا بھر میں پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے گیبریلا کیویس بیرن کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔پنجاب حکومت نے اقلیتوں کی بہبود کو اولین ترجیح دی ہے - عثمان بزدار
اقلیتوں کو ہر طرح کی مذہبی آزادی حاصل ہے - عثمان بزدار۔اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لئے بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا۔وزیر اعلی عثمان بزدار نے بین الپارلیمانی یونین کی صدراور ان کے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔وفد میں ممبر پارلیمنٹ میکسن کانگریس مسٹر جوس اگناسیو سانچز، سینیٹر مرزا محمد آفریدی اور دیگر شامل تھے
إرسال تعليق
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation