
کوئٹہ، چمن: کوئٹہ چمن شاہراہ پر ژڑہ بند کے مقام پر اسسٹنٹ کمشنر چمن صدر آئیڈا گل کی گاڑی حادثے کا شکار ہو کر کھائی میں جا گری۔
حادثے کے نتیجے میں اسسٹنٹ کمشنر آئیڈا گل اور ان کے شوہر زخمی ہوگئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق گاڑی تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر کھائی میں گری۔
حادثے کے بعد دونوں زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں سے انہیں مزید علاج کے لیے کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔
دستیاب اطلاعات کے مطابق دونوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کا فوری نوٹس
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے حادثے میں زخمی ہونے والی اسسٹنٹ کمشنر آئیڈا گل اور ان کے شوہر کے علاج کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔
وزیر اعلیٰ نے آئیڈا گل سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اور دونوں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی۔

شکیل انجم ساون
بانی و سربراہ
نوائے مسیحی، ہر مسیحی کی آواز