تازہ ترین
موضوعات

کنزیومر سول سوسائٹی کوئٹہ وپاکستان کی صحافی برادری کے ساتھ اظہار یکجہتی

Nawai Masihi · ·
Quetta Consumer Civil Society Expresses Solidarity with Journalists
Quetta Consumer Civil Society Expresses Solidarity with Journalists. Report: Dr Parvaiz Bhatti.

پبلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے قائم کردہ دو روزہ احتجاجی کیمپ میں کنزیومر سول سوسائٹی بلوچستان کی کابینہ کے ارکان نے شرکت کر کے صحافی برادری کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کیا۔

کیمپ میں حاجی محمد نعیم، حاجی محمد زبیر، سردار جسپیر سنگھ، سید رضا ہزارہ، سول سوسائٹی اقلیت چیئرمین عمران سیسل جان بھٹی، سردار خان درانی، غلام سخی درانی، عید محمد درانی، آغا محمد ترین، میر نظام الدین کرد اور چیئرمین خیر محمد شاہین نے شرکت کی۔

اس موقع پر چیئرمین خیر محمد شاہین نے کہا کہ صحافی معاشرے کی زبان، آنکھ اور کان ہوتے ہیں، لیکن میڈیا کے ادارے اور حکومت مل کر صحافت کا گلا گھونٹ رہے ہیں۔

سردار جسپیر سنگھ نے کہا کہ صحافت معاشرے کا آئینہ ہے اور معاشرے کے ہر پہلو کو عوام تک پہنچانے کا اہم ذریعہ ہے۔

عمران سیسل جان بھٹی نے واضح پیغام دیا کہ مسیحی کمیونٹی صحافی برادری کا گلا گھونٹ کر ان کے آزادانہ حقوق پامال کرنے کے بالکل خلاف ہے، اور پیغام دیا کہ ہم ہر محاذ پر اس مذموم پالیسی کے خلاف صحافیوں کے احتجاج میں شانہ بشانہ ان کے ساتھ رہیں گے۔

رپورٹ
ڈاکٹر پرویز بھٹی
اوورسیز کوآرڈینیٹر، نیو کیسل، برطانیہ

نوائے مسیحی، ہر مسیحی کی آواز

www.nawaimasihi.co

واٹس ایپ: 03448872540

ضرور پڑھیںوہ خبریں اور رہنمائی جو ہر کسی کو جاننی چاہیے