
فیروزوالہ: فیروزوالہ کے علاقے شیر بنگال کالونی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں گھر میں تیار کیے گئے نوڈلز کھانے کے بعد دو کمسن بچیاں جاں بحق ہو گئیں، جبکہ ان کی والدہ اور 10 سالہ بیٹی کی حالت تشویشناک ہے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی بچیوں میں 7 سالہ ماہین اور 5 سالہ جنت شامل ہیں۔واقعے کے بعد ان کی والدہ اور 10 سالہ مانو کو تشویشناک حالت میں میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ نوڈلز میں کیا چیز شامل تھی، اس بارے میں حتمی طور پر کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔
میڈیکل رپورٹ سامنے آنے کے بعد ہی اصل وجہ اور حقائق واضح ہوں گے۔پولیس کے مطابق بچیوں کا والد افضال روزگار کے سلسلے میں دبئی میں مقیم ہے۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
رپورٹ
شفاقت مسیح
ڈھرکی سٹی
شفاقت مسیح
ڈھرکی سٹی
نوائے مسیحی، ہر مسیحی کی آواز