تازہ ترین

فخرِ مسیحی قوم: ٹوئنکل سہیل نے ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ 2026 میں گولڈ میڈل جیت لیا

Nawai Masihi · ·

Twinkle Sohail Wins Gold at Asian and World Masters Grand Prix Weightlifting Championship 2026
Twinkle Sohail Wins Gold at Asian and World Masters Grand Prix Weightlifting Championship 2026. Report: Shafaqat Masih.

اسلام آباد: مسیحی برادری کی باہمت بیٹی ٹوئنکل سہیل نے دوسری ایشین ماسٹر اینڈ ورلڈ ماسٹر گرینڈ پرکس ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ 2026 میں گولڈ میڈل جیت کر پاکستان اور مسیحی قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

یہ چیمپئن شپ 20 سے 25 اکتوبر 2026 تک لیاقت جمنازیم، اسلام آباد میں منعقد ہوئی، جس میں ٹوئنکل سہیل کی کامیابی پاکستانی خواتین کی صلاحیتوں، محنت اور عزم کی عکاس ہے۔

ٹوئنکل سہیل کی یہ کامیابی نہ صرف مسیحی برادری بلکہ پوری پاکستانی قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے اپنی شاندار کارکردگی سے ثابت کیا کہ پاکستانی خواتین کھیلوں سمیت زندگی کے ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکتی ہیں۔

چیئرمین شکیل انجم ساون اور نوائے مسیحی کی پوری ٹیم نے ٹوئنکل سہیل کو گولڈ میڈل جیتنے پر دلی مبارک باد پیش کی ہے اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

شکیل انجم ساون نے کہا کہ مسیحی برادری کی باصلاحیت بیٹیوں اور بیٹوں کی کامیابیاں پوری قوم کے لیے خوشی اور فخر کا باعث ہیں۔ ایسی کامیابیاں نوجوان نسل کے لیے حوصلہ افزائی کا ذریعہ بنتی ہیں اور انہیں محنت، لگن اور مستقل مزاجی کے ساتھ اپنے خواب پورے کرنے کا پیغام دیتی ہیں۔

نوائے مسیحی کی جانب سے ٹوئنکل سہیل کے لیے دعا ہے کہ خدا انہیں مستقبل میں بھی کامیابیوں سے نوازے اور وہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام مزید روشن کرتی رہیں۔

شفاقت مسیح
رپورٹ
شفاقت مسیح
کمیونٹی میڈیا کوآرڈینیٹر، ڈھرکی سٹی