*کراچی، سندھ:* کرسچن میرج اینڈ ڈائیورس ایکٹ سندھ بل 5/2026 کے حوالے سے مسیحی برادری کے تحفظات اور مطالبات پر بشپ کونسل آف پاکستان، چرچ آف پاکستان، کیتھولک چرچ، مائنارٹیز پیپلز الائنس پاکستان، مسلم لیگ (ن)، مسلم لیگ (ف)، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان، پیس کمیٹی، کرسچن لائرز فورم اور دیگر مسیحی سیاسی، سماجی اور مذہبی جماعتوں کے نمائندوں نے پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر *جناب نثار کھوڑو صاحب* سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں ممبر سندھ اسمبلی اور پارلیمانی سیکریٹری برائے انسانی حقوق و مذہبی امور سمیت دیگر سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات کی شرکت کا ذکر بھی کیا گیا۔ شرکاء نے مسیحی برادری کے مذہبی حقوق، خاندانی قوانین اور تحفظات کے حوالے سے اپنے مؤقف سے آگاہ کیا۔
ملاقات میں شریک معزز شخصیات
محترم جناب یعقوب شریف گل— بانی و چیئرمین، مائنارٹیز پیپلز الائنس پاکستان
محترم سینئر پادری سلیمان منظور
محترم پادری سنائل پیٹرز
محترم مشتاق
— پاکستان پیپلز پارٹی مائنارٹی ونگ، کراچی ڈویژن
محترم بشپ ابی نذر
محترم آصف نذیر
محترم ریاست شاہد
محترم آصف بیسٹیئن
ایڈووکیٹ شہباز شوترا
ایڈووکیٹ شاہد بھٹی
ایڈووکیٹ برونر نیوٹن
محترم ماسٹر ایوب
محترم راج نوید
محترم پادری رفاقت صدیق
محترم سلیم شوترا
محترمہ روما مشتاق
ممبر سندھ اسمبلی
پارلیمانی سیکریٹری برائے انسانی حقوق و مذہبی امور
اور دیگر تمام معزز سیاسی، سماجی، مذہبی اور مسیحی برادری کے رہنماؤں نے شرکت کی۔
تمام شرکاء نے جناب نثار کھوڑو صاحب کو اپنے تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ مسیحی برادری کے مذہبی عقائد، خاندانی نظام اور آئینی حقوق کا احترام کیا جائے۔ شرکاء نے *محترمہ روما مشتاق* پر اپنے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسیحی برادری کے جذبات اور خدشات کو اہمیت دینے پر زور دیا۔
مسیحی برادری کا متفقہ مطالبہ
شرکاء نے مطالبہ کیا کہ کرسچن میرج اینڈ ڈائیورس ایکٹ سندھ بل 5/2026 کو واپس لیا جائے اور مسیحی برادری کے نمائندوں سے بامقصد مشاورت کے ذریعے ایسا حل تلاش کیا جائے جو ان کے مذہبی عقائد، بنیادی حقوق اور آئینی تحفظات کو مدنظر رکھے۔
مائنارٹیز پیپلز الائنس پاکستان کے رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مسیحی برادری اپنے ایمان، مذہبی شناخت اور بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے پُرامن، آئینی اور جمہوری جدوجہد جاری رکھے گی۔
ہمارا ایمان ہماری پہچان ہے
ہم اپنے ایمان پر سمجھوتہ نہیں ہونے دیں گے!
مائنارٹیز پیپلز الائنس پاکستان
عدیل کھوکھر
ممبر، سعیدآباد، فیصل آباد
