تازہ ترین

رحیم یار خان: چار سالہ بچے پر تشدد کا الزام، والدہ لاہور سے گرفتار

Nawai Masihi · ·

Rahim Yar Khan: Mother Arrested in Lahore Over Alleged Assault on Four-Year-Old Child
Rahim Yar Khan: Mother Arrested in Lahore Over Alleged Assault on Four-Year-Old Child. Report: Shafaqat Masih.

رحیم یار خان: صادق آباد کی نور کالونی میں چار سالہ بچے پر مبینہ تشدد کے واقعے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ نیلم کو لاہور سے گرفتار کر لیا۔ ڈی پی او عرفان علی سموں کے مطابق بچے پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بچے کو اپنی حفاظت میں لے لیا تھا۔ڈی پی او کے مطابق سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمہ کی گرفتاری کے لیے دو ٹیمیں تشکیل دی تھیں۔ مسلسل تعاقب کے بعد پولیس پارٹی نے لاہور کے علاقے ہجویری میں چھاپہ مار کر ملزمہ کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق ملزمہ تین روز سے مفرور تھی۔ڈی پی او عرفان علی سموں کے مطابق ملزمہ کو صادق آباد منتقل کیا جا رہا ہے، جہاں اسے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے کارروائی میں حصہ لینے والی پولیس ٹیم کو شاباش بھی دی۔

شفاقت مسیح
رپورٹ
شفاقت مسیح
کمیونٹی میڈیا کوآرڈینیٹر، ڈھرکی سٹی