
Pope Leo XIV Calls on Russian and Ukrainian Presidents to Pursue Peace. Report: Shafaqat Masih.
ویٹیکن سٹی: پوپ لیو چہاردہم نے رواں ہفتے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی سے بات چیت کی، جس میں امن کے قیام کی اپیل کو ایک بار پھر اجاگر کیا گیا۔
پوپ لیو چہاردہم مسلسل جنگوں کے خاتمے اور دنیا میں امن کے فروغ پر زور دے رہے ہیں۔ ان کی اس کوشش کا مقصد جنگ سے متاثرہ علاقوں میں امن و استحکام کی امید کو تقویت دینا ہے۔
مسیحی برادری سمیت تمام امن پسند افراد جنگوں کے خاتمے، انسانی جانوں کے تحفظ اور دنیا بھر میں پائیدار امن کے لیے دعاگو ہیں۔
رپورٹ
شفاقت مسیح
شفاقت مسیح