تازہ ترین

کرسچن کالونی کمالیہ میں بجلی کا بنیادی مسئلہ حل، اہلِ علاقہ میں خوشی کی لہر

Nawai Masihi · ·

Longstanding Electricity Issues Resolved in Kamalia Christian Colony
Longstanding Electricity Issues Resolved in Kamalia Christian Colony. Report: Adeel Ashraf Sandhu.

کمالیہ: مسیحی سماجی رہنما اشرف جان سندھو نے کہا ہے کہ کرسچن کالونی کمالیہ کے مسیحی اہلِ علاقہ آج انتہائی خوش ہیں کہ ان کا دیرینہ بنیادی مسئلہ حل ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں بجلی کی فراہمی کے حوالے سے گزشتہ 50 سال سے مختلف مسائل درپیش تھے، جن میں مین پول، کم بورڈ اور دیگر ضروری امور شامل تھے۔انہوں نے بتایا کہ اب متعلقہ محکمہ واپڈا کی جانب سے بجلی کے مین پول اور دیگر ضروری تنصیبات کی تبدیلی سمیت مطلوبہ کام مکمل کر دیا گیا ہے، جس سے اہلِ علاقہ کا ایک اہم بنیادی مسئلہ حل ہو گیا ہے۔اشرف جان سندھو نے اس موقع پر اہلِ علاقہ کی جانب سے اور اپنی ذاتی حیثیت میں وفاقی وزیر اویس احمد لغاری، میاں زید الرحمن امیدوار برائے قومی اسمبلی، ایکسین واپڈا سید فضل شاہ اور دیگر متعلقہ شخصیات کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے واپڈا جھنگ ڈویژن کے تمام افسران اور عملے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس مسئلے کے حل سے کرسچن کالونی کے رہائشیوں میں خوشی کی فضا پائی جاتی ہے۔

عدیل اشرف سندھو
رپورٹ
عدیل اشرف سندھو
کمالیہ