تازہ ترین

چچا وطنی مسیحی کمیونٹی کے لیے فخر، اسحاق ریاض ایف آئی اے میں سب انسپکٹر تعینات

Nawai Masihi · ·

Ishaq Riaz Appointed FIA Sub-Inspector, Bringing Pride to Chichawatni’s Christian Community
Ishaq Riaz Appointed FIA Sub-Inspector, Bringing Pride to Chichawatni’s Christian Community. Report: Adeel Khokhar.

فیصل آباد (رپورٹ: عدیل ابراہیم کھوکھر، ڈویژنل کوآرڈینیٹر، نوائے مسیحی نیوز) چچا وطنی کی مسیحی کمیونٹی کے لیے فخر کا باعث، سر ریاض نارو کے بیٹے اسحاق ریاض سب انسپکٹر ایف آئی اے تعینات ہو گئے۔اس موقع پر بانی و چیئرمین نوائے مسیحی شکیل انجم ساون اور نوائے مسیحی ٹیم کے ممبران نے اسحاق ریاض کو دلی مبارک باد پیش کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔شکیل انجم ساون اور ٹیم ممبران نے دعا کی کہ خداوند اسحاق ریاض کو مزید ترقی، کامیابی اور عزت عطا فرمائے اور وہ اپنی ذمہ داریاں دیانت داری اور محنت سے ادا کرتے ہوئے ملک و قوم کی خدمت کریں۔ آمین۔

عدیل کھوکھر
رپورٹ
عدیل کھوکھر
ممبر، سعیدآباد، فیصل آباد