اقوام متحدہ ہیڈکوارٹر کے سامنے “Save Our Daughters” احتجاج، پاکستانی مسیحیوں نے انصاف کا مطالبہ کر دیا

اقوام متحدہ ہیڈکوارٹر کے سامنے پاکستانی مسیحیوں کا احتجاج
نیویارک میں پاکستانی مسیحیوں کا جبری تبدیلیٔ مذہب کے خلاف احتجاج

 New York City (رپورٹ) امریکی پاکستانی مسیحی رہنماؤں اور مختلف کلیسیاؤں کے اراکین نے United Nations Headquarters کے سامنے “Save Our Daughters” کے عنوان سے ایک پُرامن احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرے کا مقصد پاکستان میں مسیحی کم عمر لڑکیوں کی مبینہ جبری تبدیلیٔ مذہب اور کم عمری کی شادیوں کے خلاف آواز بلند کرنا تھا۔ مظاہرین نے خصوصاً ماریہ شہباز کیس اور اس حوالے سے عدالتوں میں ہونے والی حالیہ قانونی پیش رفت پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔

شرکاء نے پاکستان میں مذہبی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے عالمی برادری، انسانی حقوق کی تنظیموں اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ مذہبی آزادی، انسانی حقوق اور کمزور بچیوں کے تحفظ کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کریں۔

احتجاج میں پادری طارق رحمت، ایونجلسٹ بیزلیل بن حور، پروفیسر عارف مسیح، اکرم مسیح گل، پادری فیصل خیرات، پادری الماس فورڈ اور مسیحی کمیونٹی کے دیگر افراد نے شرکت کی۔

مظاہرے کے اختتام پر پاکستان میں مظلوم مسیحیوں، جبری تبدیلیٔ مذہب کا شکار لڑکیوں اور ان کے خاندانوں کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں، جبکہ شرکاء نے انصاف، تحفظ اور مذہبی آزادی کے حق میں متحد آواز بلند کی۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی