نیوکاسل میں گڈ فرائیڈے عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

Good Friday service at Asian Christian Church Newcastle with Seven Last Words of Jesus

Good Friday observed in Newcastle with prayers, Seven Last Words, and community gathering at Asian Christian Church.


انگلینڈ (ڈاکٹر پرویز بھٹی، کو آرڈینیٹر نوائے مسیحی )آج دنیا بھر کی طرح انگلینڈ کے شہر نیوکاسل میں بھی مسیحی روزوں کا آخری جمعہ، الوداع گڈ فرائیڈے، نہایت عقیدت، احترام اور جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ایشین کرسچن چرچ نیوکاسل میں خصوصی عبادت کا اہتمام کیا گیا ہے، جہاں سات صلیبی کلمات پیش کیے جا رہے ہیں۔ یہ کلمات ڈاکٹر پرویز بھٹی، فہد عارف، ناصر جان، سیمسن جاوید اور ڈانی ایل سوداگر پیش کر رہے ہیں۔اس موقع پر روزہ افطاری کا اہتمام بھی کیا گیا ہے، جس کے لیے نوشابہ صائم رضا نے بطور شکر گزاری کھانے کا انتظام کیا ہے۔گڈ فرائیڈے کے موقع پر خصوصی کلام پاسٹر حنوک یعقوب دوپہر ایک بجے پیش کریں گے۔تقریب میں شریک افراد حضرت یسوع مسیح کی قربانی کو یاد کرتے ہوئے عبادت اور دعا میں مشغول ہیں۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی