Bishop Iqbal Danish recognized for his leadership and peace efforts
بین الاقوامی مسیحی ادارے انٹرنیشنل کنڈم یونیورسٹی کی جانب سے بشپ اقبال دانش کو "مسیحی قیادت اور مینجمنٹ" کے شعبہ میں خصوصی سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا۔
بشپ اقبال دانش، جو کہ ایک معروف انٹرنیشنل پیس ایمبیسیڈر ہیں، کو یہ اعزاز ان کی مسیحی خدمت، قیادت اور امن کے فروغ کے لیے کی جانے والی کاوشوں کے اعتراف میں دیا گیا۔
اس موقع پر بشپ اقبال دانش نے خداوند یسوع مسیح کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ تمام جلال خداوند کے لیے ہے جس نے انہیں بے شمار برکتوں سے نوازا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ گزشتہ دس سالوں سے پروفیسر ڈاکٹر ایوان بینٹلی کے ساتھ بطور ایمبیسیڈر پاکستان میں خدمات انجام دے رہے ہیں، اور ان کی قیادت ہمیشہ عزت افزائی اور حوصلہ افزائی پر مبنی رہی ہے۔
بشپ اقبال دانش نے یونیورسٹی کی بانی مدر پروفیسر ڈاکٹر ایوان بینٹلی کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے تمام پروگرامز میں خدمت کرنے والوں کو عزت دیتی ہیں، جو کہ ایک مثالی عمل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ مستقبل میں بھی امریکہ کی ریاست فلوریڈا میں قائم اس ادارے کے ساتھ مل کر پاکستان میں امن، محبت اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔
آخر میں انہوں نے کہا کہ خداوند یسوع مسیح ہمیشہ ہماری رہنمائی فرماتا رہے۔ آمین۔

ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation